International

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ خامنہ ای کے جنازے پر ایرانیوں کو روتا دیکھ کر حیرت ہوئی۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں سمجھتا تھا کہ لوگ ان سے نفرت کرتے ہیں، یا یہ بناوٹی آنسو بھی ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ امریکا چاہے تو اس موقع پر جمع تمام ایرانی قیادت کو ایک ہی وار میں ختم کر سکتے ہیں، لیکن ایسا اس لیے نہیں کریں گے کہ مذاکرات کے لیے کوئی نہیں بچے گا۔ دوسری جانب امریکا کی 250ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی عوام کسی کو اپنی آزادی چھیننے نہیں دیں گے، امریکی دنیا کے سب سے بہادر اور بہترین لوگ ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ امریکا میں سب کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، امریکا دنیا بھر میں اُمید کی کرن ہے، ہم امریکا کو کبھی ناکام نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے تیسری مدت کا کہنا چاہیے لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ تنازع نہیں چاہتا، ہم نے اپنے دور میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے، وینزویلا کو دیکھیں، ایران کو دیکھیں، ہم نے اسے تباہ کر دیا، امریکا کے پاس دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments