International

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا چہلم، امریکہ و اسرائیل کے خلاف ریلی

آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا چہلم، امریکہ و اسرائیل کے خلاف ریلی

تہران : ایران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کے چہلم کے موقع پر ایرانی عوام کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، اس موقع پر لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ تہران سے سید حسن رضا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں چہلم کے مرکزی عوامی اجتماع کے دوران لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں اسلامی روڈ پر تقریباً 12 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی دیکھی گئی۔ شرکاء نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ کئی افراد کی آنکھیں آنسوؤں سے بھیگی ہوئی تھیں، مظاہرین کی جانب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف غم و غصے کا اظہار ا ور شدید نعرے بازی کی گئی۔ اجتماع کے دوران “اللہ اکبر” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جس سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور مظاہرین کے جذبات عروج پر پہنچ گئے۔ گزشتہ ماہ 28 فروری کو جنگ کے پہلے روز امریکی حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کا چہلم انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ لاکھوں شہری ایرانی دارالحکومت سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سڑکوں پر نکل آئے، فلک شگاف نعرے بازی کی اور اپنے شہید لیڈر کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments