ایران کے سابق رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اور اُن کے اہلخانہ کی میتوں کو تہران کی ایک مسجد میں رکھ دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے ’اسنا‘ کے مطابق ایران آنے والے کچھ غیر ملکی مہمانوں نے تہران میں دعائیہ تقریب میں شرکت کر کے ہلاک شدگان کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور یہ سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی تہران میں موجود ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، تاجکستان، چین اور انڈیا کے حکام بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ منصوبے کے مطابق، علی خامنہ ای کی ’الوداعی اور جنازے‘ کی تقریب کئی مراحل میں اور مسلسل کئی دنوں تک منعقد کی جائے گی۔ تہران اور پھر قم میں جنازے کے بعد، ان کی تدفین کی تقریب آئندہ جمعرات کو مشہد میں متوقع ہے، تاہم اس سے قبل انھیں عراق کے شہروں نجف اور کربلا بھی لے جایا جائے گا۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع