’’اڈیشہ کی حکومت اڈانی چلاتے ہیں۔ نریندر مودی جی کو بھی اڈانی چلاتے ہیں۔‘‘ یہ تلخ تبصرہ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اڈیشہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، اڈیشہ کانگریس انچارج اجئے کمار للو، اڈیشہ کانگریس صدر بھکت چرن داس، رام چندر قدم وغیرہم میں بھی موجود تھے۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور صنعت کار گوتم اڈانی کے درمیان سانٹھ گانٹھ کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج ہر جگہ اڈانی کا نام دکھائی دیتا ہے۔ اڈانی ہی اڈیشہ کی حکومت چلاتے ہیں، وہی نریندر مودی کو چلاتے ہیں۔‘‘ انھوں نے جگن ناتھ یاترا کے دوران رَتھ کو اڈانی اور ان کے رشتہ داروں کے لیے روکے جانے کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ انھیں آسانی فراہم کرنے کے لیے حکومت ہمیشہ تیار رہتی ہے، لیکن غریبوں و مفلسوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اڈیشہ کی بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ’’سابقہ بی جے ڈی حکومت کی طرح ہی اڈیشہ کی بی جے پی حکومت کا واحد کام عوام سے پیسہ لوٹنا ہے۔ قبائلیوں کو بغیر پوچھے ان کی زمین سے ہٹایا جا رہا ہے، پیسا قانون نافذ نہیں کیا جا رہا اور انھیں پٹّہ نہیں دیا جا رہا ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’مودی حکومت کی فصل بیمہ یوجنا کا ایک ہی ہدف ہے، غریب کسانوں کا پیسہ 4-3 ارب پتیوں کو دینا ہے۔ آفت کے وقت کسانوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے، اس سے انھیں کوئی مطلب نہیں۔‘‘ اس موقع پر کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی مرکزی اور ریاستی حکومت کو نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ ’’بی جے پی پہلے وزیر اعلیٰ منتخب کرتی ہے، پھر اڈانی-امبانی جیسے لوگ دیکھنا شروع کرتے ہیں کہ کون سی زمین اچھی ہے، کہاں کانکنی کرنی ہے۔ ہمیں ان لوگوں کو مل کر سبق سکھانا ہے۔‘‘ انھوں نے عوام سے یہ گزارش بھی کی کہ وہ سونیا گاندھی کے ذریعہ غریب و قبائلی طبقہ کی حفاظت کرنے کے لیے لائے گئے 2006 کے فاریسٹ ایکٹ کی حفاظت کریں، جسے مودی حکومت کمزور کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’جس فاریسٹ ایکٹ کو کانگریس 2006 میں لائی تھی، آج مودی حکومت اس کو کمزور کر رہی ہے۔ آپ کو اس کی حفاظت کرنی ہوگی۔ آپ کو لڑنا ہوگا، سب کو مل کر کانگریس پارٹی کو مضبوط بنانا ہوگا۔‘‘
Source: social media
سیٹوں کی تقسیم کے بعد، ایس پی صدر اکھلیش یادو راہل گاندھی کی 'بھارت جوڑو نیا یاترا' میں شامل ہوئے
مودی پانچ ممالک کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس
الیکشن سے عین قبل بہار ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی نہیں ہونی چاہیے،سپریم کورٹ کا سخت تبصرہ
سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ،بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی کا عمل رہے گا جاری،آدھارکارڈ کو بھی ماننے کا حکم
ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو والد نے گولی مار کر قتل کر دیا
ناجائز تعلقات میں رکاوٹ،باپ کا قتل کرنے کے بعد بیٹی عاشق کے ساتھ فلم دیکھنے چلی گئی

دہلی این سی آر میں زلزلے کے تیز جھٹکے، دفتروں اور گھروں سے باہر بھاگے لوگ، افراتفری کا ماحول
’’سبھی مسلم ہرے سانپ ہیں…‘‘، مہاراشٹر کے وزیر نتیش رانے کا مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان