امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کے تقریباً 500 ملین ڈالرز مالیت کے کرپٹو کرنسی اثاثے ضبط کر لیے۔ عرب میڈیا نے امریکی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق ہمارے آپریشن اکنامک فیوری نے تہران کی حکومت کو بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ ہم تقریباً 350 ملین مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، اس کے علاوہ حال ہی میں حاصل کیے گئے مزید 100 ملین ڈالرز بھی اس رقم میں شامل ہیں، اس طرح مجموعی رقم تقریباً نصف ملین ڈالرز تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دنیا بھر میں ایرانی بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ سال مارچ میں اس معاشی دباؤ کی مہم کا حکم دیا تھا اور تقریباً 3 ہفتے قبل مجھے ہدایت دی کہ دباؤ مزید بڑھایا جائے۔ امریکی وزیرِ خزانہ کے مطابق امریکا اب غیر ملکی حکومتوں اور کمپنیوں پر بھی زور دے رہا ہے کہ وہ ایران سے تعلقات ختم کریں۔ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ ہم ایرانی تیل کے خریداروں سے رجوع کر چکے ہیں اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ ہم ان کی صنعتوں اور ان بینکوں کے خلاف ثانوی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں جو اپنے نظام میں ایرانی تیل کی گنجائش یا سہولت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی دباؤ کی مہم اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی ایران کی معیشت کو مستقل نقصان پہنچائے گی۔ ادھر ایران نے امریکی مہم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔ ایرانی اسپیکر پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے بھی اسکاٹ بیسنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایکس پر جاری بیان میں امریکی وزیرِ خزانہ کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے مشوروں کو ’بے کار‘ قرار دیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی