International

ایرانی سپریم لیڈر کا ھنیہ کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا حکم

ایرانی سپریم لیڈر کا ھنیہ کے قتل کا اسرائیل سے بدلہ لینے کا حکم

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی ہلاکت کے بعد اسرائیل سے ان کے خون کا بدلہ لینے کا حکم دیا ہے۔ تین امریکی عہدیداروں نے بتایا کہ سپریم لیڈر نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل کو جواب دینے کا حکم دیا ہے۔ امریکی اخبار ’نیویارک ٹائمز‘ کے مطابق ایرانی سپریم سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ھنیہ کے قتل کے بعد اسرائیل خلاف جوابی اقدامات پر غور کیا گیا۔ امریکی اخبار کے مطابق ھنیہ کے قتل کے جواب میں اسرائیل کے حیفا اور تل ابیب شہروں میں ڈرونز اور میزائل حملوں کے ساتھ شام، یمن اور عراق کی مسلح تنظیموں کو اسرائیل کے خلاف حرکت میں لانے پر زور دیا گیا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نےاسرائیل کے خلاف جنگ پھیلنے کے امکانات کے پیش نظر دفاعی اور اقدامی حملوں کا منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت پربھی زور دیا ہے۔ سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل پر حملے میں شہری اہداف کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ درایں اثنا ایران کے پریس ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر آی جمعرات کو اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ کی امامت کریں گے۔ تہران میں اسماعیل ھنیہ کے جنازے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیےگئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments