ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ایران میں موجود ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا ’سرو‘ کا یہ درخت ایشیا کا قدیم ترین جاندار ہے۔ یہ اس دھرتی پر ہے جو ساڑھے چار ہزار سال پہلے بھی ایران کے نام سے جانی جاتی تھی۔ واضح رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے دورۂ چین پر امریکی صدر ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ کا دورہ کروایا تھا۔ صدر شی نے باغ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے تھے اور بتایا تھا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے اس جگہ کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یہ ماحول بہت پسند آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ صدر پزشکیان نے ساڑھے چار ہزار سال پرانے درخت کی تصویر اس لیے بھی شیئر کی کیونکہ صدر ٹرمپ نے ایران کی تہذیب اجاڑنے کی دھمکی دی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی