ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کرنے کی تردید کردی۔ ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکا کے ساتھ براہ راست رابطے کی خبر جھوٹ ہے۔ ترجمان پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کی حدود ہے، امریکا کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا تھا کہ امریکا اور ایران نے پاسداران انقلاب کے ساتھ براہِ راست رابطے کا ایک نیا چینل قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ برطانوی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب اور امریکی سینٹ کام کے حکام کے درمیان جلد دوحہ میں ملاقات متوقع ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع