International

ایرانی پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان

ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے جواب میں یکم اپریل سے خطے میں امریکی کمپنیوں کو نشانہ بنائیں گے۔ پاسداران انقلاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران میں ہر دہشت گرد حملے کے بدلے ان کمپنیوں کو اپنے یونٹس میں تباہی کی توقع رکھنی چاہیے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ خطے میں امریکی کمپنیوں پر حملے ایرانی وقت کے مطابق یکم اپریل بدھ کی رات 8 بجے سے شروع ہوں گے۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کی لسٹ میں امریکی ٹیک کمپنیاں اور طیارہ بنانے والی کمپنی بھی شامل ہے۔ اس سے قبل پریس بریفنگ کے دوران امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا تھا کہ امریکا کے پاس آپشن بہت زیادہ اور ایران کے پاس آپشن محدود ہیں۔ آنے والے دن ایران جنگ کےلیے فیصلہ کُن ہوں گے اور ایران کچھ نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بھرپور طاقت سے ایران کے اندر حملے کر رہے ہیں، ایران کی فضائی حدود میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران کی طرف سے کم تعداد میں میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments