امریکہ کی ایران کے جنوبی علاقوں پر نئے حملوں کے اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد پاسدارانِ انقلاب نے بحرین اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ بی بی سی فارسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے منگل کی شب جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیک وقت میزائل اور ڈرون کارروائی کے دوران ’بحرین میں شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر دشمن کے بحری جہازوں اور طیاروں کے لیے اسلحہ اور پرزہ جات ذخیرہ کرنے والے کئی گودام تباہ کر دیے گئے۔‘ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’اس کے علاوہ کویت میں علی السالم ایئر بیس پر اس مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں دشمن کے ایم کیو-9 ڈرونز تعینات تھے۔ اس حملے کے کے نتیجے میں متعدد ڈرونز تباہ ہو گئے یا انھیں نقصان پہنچا ہے۔‘ کویت کا کہنا ہے کہ ایرانی حملوں میں ایک بحری جہاز نشانہ بنا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے۔ کویتی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ منگل کے حملوں میں ایک بیلسٹک میزائل، پانچ کروز میزائل اور 33 ڈرونز کو روکا گیا ہے۔ کویتی فوج کے مطابق ان حملوں میں کئی اہم اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور گرنے والے ملبے سے نقصان پہنچا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع