International

امریکہ کا جزیرہ قشم  پر حملہ،جوابی  حملے میں ایران  نے کویت اور بحرین  کومیزائل حملے  سے  نشانہ بنایا

امریکہ کا جزیرہ قشم پر حملہ،جوابی حملے میں ایران نے کویت اور بحرین کومیزائل حملے سے نشانہ بنایا

امریکا اور ایران کے آج صبح سویرے پھر حملے، ایک دوسرے پر الزامات، ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی اہداف پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر، ایئربیس اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا۔ پاسداران نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر حملے کےبعد ایک جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی متاثر کرنے کی قیمت امریکا کو چکانا ہوگی، تاہم سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس کو پاسداران کا نشانہ بنانے کا دعویٰ غلط ہے۔ اس دوران کویتی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نظام میزائل و ڈرون حملے روکنے میں مصروف ہے، کویت میں دھماکوں کی آوازیں میزائل و ڈرون کو مار گرانے سے آئیں۔ سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ایران نے بیلسٹک میزائل ہمسایہ ممالک کی طرف داغے جو ہدف پر نہ لگ سکے، کویت پر داغے گئے دو میزائل راستے میں گر گئے، تاہم روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارب ڈالر مالیت کا پیٹریاٹ نظام کویت پرحملہ روکنے میں ناکام رہا۔ روسی میڈیا نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کویتی شہریوں کو شہر پر میزائل حملے کی ویڈیو بناتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس دوران ایک گاڑی حادثہ کا بھی شکار ہوئی تاہم دوسری گاڑی میں موجود افراد میزائل حملے کی ویڈیو بناتے رہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں امریکی فضائی دفاع نظام میزائل روکنے میں ناکام رہا، میزائل کویت میں غیرفوجی علاقے پر گرا۔ بحرین میں بھی فضائی دفاع نظام فعال کیا گیا اور سائرن بجائے گئے، سینٹرل کمانڈ کے مطابق بحرین پر داغے گئے تین میزائل امریکا اور بحرین فورسز نے مار گرائے۔ سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران نے تین ڈرون حملے بحری جہازوں پر بھی کیے جنھیں ناکام بنادیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments