International

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا امریکی طیارہ گرائے جانے پر طنز

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا امریکی طیارہ گرائے جانے پر طنز

ایران میں ایک امریکی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایکس پر طنزیہ پوسٹ لکھی ہے۔ ان کے اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ایران کو لگاتار 37 مرتبہ شکست دینے کے بعد اب ان کی یہ شاندار بے حکمت جنگ ’رجیم چینج‘ سے گھٹ کر اس درجے پر آ گئی ہے کہ کوئی ہمارے پائلٹس کو ڈھونڈ سکتا ہے؟ پلیز؟‘ ٹرمپ نے 31 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے اور ان کے مطابق ایران کی نئی قیادت ’کم شدت پسند‘ اور ’زیادہ معقول‘ ہے۔ قالیباف کے اکاؤنٹ پر ایک اور طنزیہ پوسٹ بھی کی گئی کہ ’واہ! کیا شاندار ترقی ہے۔ نہت عقلمند لوگ ہیں۔‘ ان کا اکاؤنٹ گذشتہ دنوں خاصا سرگرم رہا ہے اور وہ وقتاً فوقتاً میمز بھی پوسٹ کرتا ہے۔ جبکہ انھیں آخری مرتبہ 17 مارچ کو سرکاری ٹی وی پر دیکھا گیا تھا۔ کچھ غیر مصدقہ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ قالیباف کو ایک ممکنہ شراکت دار اور شاید مستقبل کے رہنما کے طور پر بھی دیکھ رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments