اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کے روز کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے اس خطرے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے، جو مبینہ طور پر ایٹمی بموں اور بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے اسرائیل کو مٹانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایرانی نظام ہمیں ایٹمی ہتھیاروں اور ہزاروں بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے ختم کرنا چاہتا تھا۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے امریکہ کے ساتھ مل کر اس خطرے کو ناکام بنایا۔ نیتن یاہو کے مطابق اسرائیل نے دشمنوں کے خلاف سخت ردعمل دے کر اپنی طاقت اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے درمیان دو مشترکہ فوجی کارروائیوں کا بھی ذکر کیا،پہلی جون 2025 میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور دوسری فروری 2026 میں شروع ہونے والی موجودہ کارروائی اور کہا کہ ان دونوں نے ایران کو اس کی تاریخ کا سب سے بڑا دھچکا پہنچایا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، جس سے اشارہ ملتا ہے کہ ایران کے خلاف کارروائیاں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ دوسری جانب ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب نیتن یاہو ایران کے خلاف جنگ کو دفاعی اور پیشگی اقدام کے طور پر پیش کر رہے ہیں، جبکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی ( متعدد بار کہہ چکی ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے شواہد موجود نہیں ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی