International

ایرانی میزائل موساد ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر دور گرے، امریکی اخبار کا دعویٰ

ایرانی میزائل موساد ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر دور گرے، امریکی اخبار کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی جانب سے گزشتہ روز کیے جانے والے میزائل حملوں میں سے کچھ میزائل اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ایرانی میزائل حملوں کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز میں کچھ میزائلوں کو تل ابیب میں واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکوارٹر سے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سی این این نے دعویٰ کیا کہ میزائل گرنے کی ویڈیو ایک اونچی عمارت سے بنائی گئی ہے جو موساد ہیڈکواٹر سے محض 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی تہران ٹائمز نے کل دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے میزائل حملوں میں اسرائیل کے ایف 35 جہازوں کے اڈے نیواٹم ائیر بیس کو نشانہ بنایا۔ تہران ٹائمز نے بتایا تھا کہ پاسداران انقلاب نے نیواٹم ائیر بیس سمیت دو اہداف پر ہائپر سونک فتح بیلسٹک میزائل داغے اور اپنے اہداف کو نقصان پہنچایا۔ واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل داغے جو اسرائیل کے متعدد شہروں میں جاکر گرے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments