International

ایرانی میڈیا چینل کا لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر انعام کا اعلان

ایرانی میڈیا چینل کا لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر انعام کا اعلان

ایرانی میڈیا چینل نے لاپتہ امریکی پائلٹ کو پکڑنے پر انعام کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایک ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری دشمن کے پائلٹوں کو گرفتار کر کے پولیس یا فوجی حکام کے حوالے کریں گے تو انہیں انعام دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایران میں 1 امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، یہ طیارہ ایف-15 ای جنگی جہاز تھا، جس میں 1 پائلٹ اور ویپنز سسٹمز افسر سوار ہوتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طیارے میں موجود 2 اہلکاروں میں سے 1 کو امریکی اسپیشل فورسز نے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے، تاہم دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔ ایرانی چینل پر نشر کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دستوں نے آج پہلے نشانہ بننے والے امریکی لڑاکا پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے، کوہگیلوئیہ و بویراحمد صوبے کے معزز عوام سے گزارش ہے کہ اگر آپ دشمن پائلٹ کو زندہ گرفتار کر کے پولیس یا فوجی حکام کے حوالے کریں گے تو آپ کو قیمتی انعام اور بونس دیا جائے گا۔ کوہگیلوئیہ و بویراحمد ایک دیہی اور پہاڑی علاقہ ہے جو تقریباً 15 ہزار 500 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ ایرانی حکام نے عوام کو پڑوسی صوبے چاہارمحال و بختیاری میں بھی تلاش کا دائرہ بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ اسی دوران اسکرین پر چلنے والےٹکرز میں عوام کو ہدایت سے کہا گیا کہ اگر اس پائلٹ کو دیکھیں تو گولی مار دیں۔ عینی شاہدین کے مطابق شہری نجی گاڑیوں میں جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئے تاکہ امریکی پائلٹ کو گرفتار کیا جا سکے، تاہم ایرانی مسلح افواج نے عوام پر زور دیا ہے کہ دشمن پائلٹ کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی نہ کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments