International

ایرانی قیادت ڈیل کا بولے تو اپنے لوگوں، انکار کرے تو ہمارے ہاتھوں مرے گی، ٹرمپ

ایرانی قیادت ڈیل کا بولے تو اپنے لوگوں، انکار کرے تو ہمارے ہاتھوں مرے گی، ٹرمپ

واشنگٹن (26 مارچ ): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اب مذاکرات کر رہا ہے اور بے تابی سے ڈیل چاہتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں ریپبلکنز پارٹی کی اہم تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران ڈیل چاہتا ہے لیکن بولنے سے ڈر رہا ہے، ایرانی قیادت ڈیل کا بولے گی تو اپنے لوگوں کے ہاتھوں مرے گی، اور اس کو ڈر ہے اگر ڈیل سے انکار کیا تو ہمارے ہاتھوں مرے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ایران میں کوئی ایسا نہیں جو سپریم لیڈر بننے کے لیے تیار ہو، کوئی بھی قیادت کی بجائے بے روزگار رہنا پسند کرے گا، ایک نے کہا کہ میں سپریم لیڈر نہیں بننا چاہتا، ایسے ہی ٹھیک ہوں۔ انھوں نے کہا فیک نیوز کو دیکھیں تو ایسا لگتا ہے ہم جنگ ہار رہے ہیں، لیکن ہم نے ایران کی فضائیہ اور نیوی سمیت سب کچھ تباہ کر دیا ہے، اس کے پاس کچھ نہیں لیکن فیک نیوز غلط بتاتا ہے، میرے خلاف 94 فی صد منفی خبریں چلائی گئیں لیکن پھر بھی الیکشن جیت گیا تھا۔ ٹرمپ نے کہا ایئرپورٹس پر آئس کی تعیناتی سے فلائٹس تاخیر کا معاملہ حل کر لیا ہے، ضرورت پڑی تو ایئرپورٹس کو فعال رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز بھیجیں گے، ڈیموکریٹس نے شٹ ڈاؤن کر کے ایئرپورٹس کو متاثر کیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کو فنڈنگ نہ ملنے کے باعث ٹی ایس اے عملہ چھٹیوں پر گیا۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ وہ مڈ ٹرم الیکشن بھاری اکثریت سے جیت جائیں گے، ڈیموکریٹ پارٹی کرمنلز اور فراڈ کرنے والوں کی حامی ہے، اوباما اور بائیڈن امریکا کو تباہی کی طرف لے کر گئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments