ایرانی حملے میں بچ جانے والے امریکی فوجیوں نے اپنے جنرلز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کویت پر ایرانی حملوں میں بچ جانے امریکی فوجیوں نے جنرلز پر الزامات عائد کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی قیادت کو پتہ تھا کویت میں امریکی اڈا غیرمحفوظ ہے پھر بھی امریکی فوجی قیادت نے غیرمحفوظ ہونے کی وارننگز کو بار بار نظر انداز کیا۔ امریکی فوجی نے کہا کہ مناسب دفاعی نظام کے بغیر ایک غیر محفوظ مقام پر فوج تعینات کی گئی اور حملے کے بعد سینئر کمانڈرز امدادی کارروائیوں کی بجائے عمارت چھوڑ کر بھاگ گئے۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ امریکی فوجیوں کے مطابق زخمیوں کے طبی انخلا کا بھی مؤثر انداز میں انتظام نہیں کیا گیا تھا، یکم مارچ کو کویت پر ایرانی حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوئے تھے۔ واقعے سے متعلق داخلی تحقیقات میں کسی فرد کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا اور پینٹاگون میں کسی کے خلاف تادیبی کارروائی کی سفارش بھی نہیں کی گئی جس پر ردعمل دیتے ہوئے امریکی فوجیوں کے لواحقین نے پینٹاگون کے رویے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع