ایرانی فوج نے بحرین میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بحرین میں واقع شیخ عیسیٰ بیس پر موجود امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائی جنوبی ایران کے فوجی اور غیر فوجی علاقوں پر امریکی حملوں اور 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کے جواب میں کی گئی۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا۔ ایرانی فوج کے بیان میں ’جنگ بندی کی خلاف ورزی کے نتائج‘ سے بھی خبردار کیا گیا اور کہا گیا کہ ’خطے میں موجود تمام امریکی اڈے ایرانی فوج کے ڈرونز کے لیے جائز ہدف ہوں گے۔‘ یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بحرین میں دوبارہ دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے بحرین میں موجود نامہ نگار کے مطابق ملک کے شمالی حصوں میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایرانی فوج کا یہ بیان پاسدارانِ انقلاب کے اس دعوے کے کچھ دیر بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں امریکی تنصیبات پر 85 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع