International

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے متعلق امریکی صدر کا بیان براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم ہے: ایرانی دفترِ خارجہ

ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی سے متعلق امریکی صدر کا بیان براہِ راست اور سنگین اعتراف جرم ہے: ایرانی دفترِ خارجہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے جس میں انھوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ’امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کے محاصرے کے نفاذ کے لیے ’بحری قزاقوں کی طرح‘ عمل کر رہی ہے۔‘ کہ جواب میں ایرانی دفترِ خارجہ کا ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ ایرانی دفترِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ’امریکہ کے صدر نے ایرانی بحری جہازوں کی غیرقانونی ضبطی کو کھلے عام ’قزاقی‘ قرار دیتے ہوئے فخر سے کہا کہ ’ہم قزاقوں کی طرح عمل کرتے ہیں۔‘ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’امریکی صدر کے اس بیان کو محض زبانی لغزش نہیں بلکہ بین الاقوامی بحری قوانین کے خلاف امریکی اقدامات کی مجرمانہ نوعیت کا براہِ راست اور سنگین اعتراف قرار دیا جا رہا ہے۔‘ اسماعیل بقائی نے اپنے اس حالیہ بیان میں زور دیا کہ ’عالمی برادری، اقوام متحدہ کے رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بین الاقوامی قانون کی ایسی کھلی اور سنگین خلاف ورزیوں کو کسی بھی صورت معمول کا حصہ بننے سے روکنا چاہیے اور انھیں دوٹوک انداز میں مسترد کرنا چاہیے۔‘ تاہم دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اساتزہ کے عالمی دن کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ’اگر آج ہم وطن کے دفاع کے محاذ پر ایسی مناظر دیکھ رہے ہیں جنھوں نے دنیا کو حیران کر دیا ہے تو اس کا سہرا اُن اساتذہ کو جاتا ہے جنھوں نے ہمارے بچوں کو ایمان، قربانی، انسانیت اور ایران سے محبت کے سبق دیا ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments