International

ایرانی آئل ٹینکر نشانہ بنے تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب

ایرانی آئل ٹینکر نشانہ بنے تو امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب

ایران کے پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔ ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکروں یا تجارتی جہازوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم خطے میں موجود امریکی مراکز میں سے کسی مرکز کو یا دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔ فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوا چکا ہے جس میں جنگ بندی میں توسیع کی بات کی گئی ہے تاکہ اس دوران ایران سے تنازعے کا کوئی حتمی حل تلاش کیا جا سکے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکی تجاویز پر ایران جلد جواب دے گا مگر ٹرمپ نے ساتھ ہی مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن پروجیکٹ فریڈم مزید قوت کے ساتھ شروع کرنے کی دھمکی بھی دی۔ امریکی صدر نے کہا کہ اس بار پروجیکٹ فریڈم پلس ہوگا، جس میں کچھ اور چیزیں بھی شامل ہوں گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments