ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھ نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا۔ ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی بات ٹرمپ کر رہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی، امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا۔ ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ آج ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مطالبے پر ایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی، گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے کہا کہ گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اس کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اچھی خبر سے مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران میں سزا پانے والی 8 خواتین کی آج موت کی سزا روک دی گئی، ان میں سے 4 خواتین کو فوری رہا کر دیا جائے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 4 خواتین کو 1 ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی، ایران اور اس کی قیادت کو میری درخواست کا احترام کرنے پر سراہتا ہوں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی