روسی صدر ولادیمیر پوتن کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ایران تنازع جلد ختم ہو جائے گا، تاہم انھوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو تمام فریقوں کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ سنیچر کے روز صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پوتن کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک نہایت پیچیدہ تنازع ہے اور یہ ہمیں ایک مشکل صورتِ حال میں ڈال دیتا ہے، کیونکہ ایران اور خلیجِ فارس کے ممالک کے ساتھ ہمارے دوستانہ تعلقات ہیں۔‘ ایران اور امریکہ کے ساتھ جاری رابطوں کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے مزید کہا، ’میری رائے میں کوئی بھی فریق اس تنازع کو جاری رکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔‘ اس سے قبل روس کہہ چکا ہے کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے حال ہی میں روس کے دورے کے دوران مسٹر پوتن سے ملاقات کی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی