International

ایران سے یورینیئم نکالنا ’طویل اور مشکل‘ مرحلہ ہو گا: ٹرمپ

ایران سے یورینیئم نکالنا ’طویل اور مشکل‘ مرحلہ ہو گا: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ گذشہ برس ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے بعد اب وہاں سے یورینیئم نکالنا ’ایک طویل اور مشکل‘ مرحلہ ہو گا۔ منگل کے روز ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل تباہ کر دیا گیا تھا۔ اب وہاں سے یورینیئم نکالنا طویل اور مشکل مرحلہ ہو گا۔‘ انھوں نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میں جنگ جیت رہا ہوں، چیزیں بہت اچھی جا رہی ہیں۔‘ ایک اور پوسٹ میں انھوں نے اس معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جو سابق امریکی صدر براک اوبامہ نے سنہ 2015 میں کیا تھا اور کہا کہ ’ہم جو معاہدہ ایران کے ساتھ کریں گے وہ اس معاہدے سے بہت بہتر ہوگا۔‘ وہ اس بات پر بھی اصرار کرتے ہیں انھیں ڈیل کرنے کی کوئی جلدی نہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’میں جعلی خبریں پڑھ رہا ہوں جس میں کہا گیا کہ مجھ پر ڈیل کرنے کے لیے دباؤ ہے۔ یہ سچ نہیں۔ میں بالکل بھی دباؤ میں نہیں ہوں، حالانکہ سب کچھ نسبتاً جلد ہو جائے گا۔‘ ٹرمپ نے اس بارے میں زیادہ ثبوت یا وضاحت فراہم نہیں کی کہ وہ اتنے پر امید کیوں ہیں کہ معاہدہ ہونے والا ہے اور اس وقت یہ بھی واضح نہیں کہ آیا دونوں فریق مذاکرات کے لیے ملیں گے۔ اس کے علاوہ انھوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ آبنائے ہرمز کی امریکی بحری ناکہ بندی سے ایران کو یومیہ 500 ملین ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے جو ٹرمپ کے بقول ایران کو تباہ کر رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments