International

ایران سے تاریخی ڈیل ٹرمپ کی سالگرہ کی تاریخ شروع ہونے پر کی گئی، اہم انکشافات

ایران سے تاریخی ڈیل ٹرمپ کی سالگرہ کی تاریخ شروع ہونے پر کی گئی، اہم انکشافات

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر ایران کے تاریخی ڈیل کرنے کی اہم معلومات سامنے آ گئیں۔ 14 اور 15 جون کی درمیانی شب ڈیل پر الیکٹرونک دستخط کا پس منظر یوں ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ پر امریکا اور ایران کی ڈیل کا مخمصہ ثالثوں کی تدبیر سےحل ہوا۔ ذرائع کے مطابق ثالثوں نے ڈیل پر دستخط کے لیے امریکا اور ایران دونوں کے لیے قابلِ قبول حل نکالا، دونوں ملکوں کے درمیان ساڑھے7 گھنٹے کا فرق ڈیل کے لیے استعمال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیل کا اعلان کرنے کے لیے ایران میں 15جون کی تاریخ شروع ہونے کا انتظار کیا گیا۔ ایران میں 15جون شروع ہونے پر پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور امریکا کے صدر ٹرمپ نے ڈیل کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق ثالثوں نے ایران کو باور کرایا تھا کہ التواء کا فائدہ اسرائیل اٹھا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ 80 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ 14 جون کو ہوتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments