International

ایران سے تعاون پر امریکا نے عراقی وزیر پر پابندیاں لگا دیں

ایران سے تعاون پر امریکا نے عراقی وزیر پر پابندیاں لگا دیں

امریکا نے عراقی ڈپٹی وزیر پٹرولیم علی معارج بھادلی پر پابندیاں عائد کر دیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایران کیساتھ پٹرول انڈسٹری میں تعاون کرنے پر عراقی وزیر پر پابندی عائد کی ہیں۔ امریکا نے 3آئل کمپنیوں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا جب کہ علی معارج بھادلی کےساتھ رابطے رکھنے والی کمپنیاں بھی بلیک لسٹ کر دی گئی ہیں۔ چین نے امریکا کی جانب سے ایرانی تیل خریدنے والی کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کے اعلان پر سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین نے پانچ چینی کمپنیوں پر عائد امریکی پابندیوں کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا کی لانگ آرم جورسڈکشن اور غیر قانونی پابندیاں قبول نہیں، امریکی اقدام دوسرے ممالک کے معاملات میں مداخلت ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ وزارت تجارت نے بیان میں مزید کہا کہ اپنے تجارتی اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کیلیے ہر حد تک جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments