International

ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، نائب ترجمان وائٹ ہاؤس

ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، نائب ترجمان وائٹ ہاؤس

نائب ترجمان وائٹ ہاؤس انا کیلی ( نے کہا کہ صدر ٹرمپ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور معاشی طور پر دباؤ میں اور پہلے سے زیادہ تنہا ہوچکا ہے۔ انا کیلی کا کہنا تھا کہ ایران نے نیک نیتی سے مذاکرات نہ کیے تو ٹرمپ قومی سلامتی کے لیے ضروری فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنی ریڈ لائنز بہت واضح کر دی ہیں۔ ریڈ لائنز میں شامل ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا ۔ نائب ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ اگر ایران نے ان ریڈلائنز کو تسلیم نہ کیا تو امریکا سخت اقدامات کر سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments