International

ایران سے منسلک عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، شہریت پر نظرثانی کی جائے گی: شاہ بحرین

ایران سے منسلک عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، شہریت پر نظرثانی کی جائے گی: شاہ بحرین

بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ بن الخلیفہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی یا ریاست کے مفادات کے خلاف کام کرنے والے افراد کے خلاف سخت اقدامات کا شروع کر دیا گیا ہے جن میں شہریت کے حق کا جائزہ لینا بھی شامل ہے۔ عرب نیوز کے مطابق بحرین نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاری ہونے والے بیان میں شاہ حماد بن عیسیٰ بن الخلیفہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان اقدامات میں ان معاملات کا دوبارہ جائزہ لینا بھی شامل ہے جن میں بحرین کی شہریت کے حوالے سے نظرثانی کی گنجائش موجود ہو جبکہ ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جو ملک سے غداری یا اس کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے کا مرتکب پایا جائے۔ شاہ بحرین کی جانب سے یہ بیان بحرینی حکام کے اس اعلان کے سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ ایسے متعدد عناصر کو بے نقاب اور ختم کیا جن پر ایران کے پاسداران انقلاب کے ساتھ روابط کا الزام تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد پر الزام ہے کہ وہ ملک کے حساس مقامات کی نگرانی کرنے اور سٹریٹیجک مقامات سے خفیہ معلومات جمع کرنے میں ملوث تھے۔ شاہ حماد بن عیسیٰ بن الخلیفہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت حالیہ عرصے کے دوران خطے میں ہونے والی پیشرفت کے نتائج کو سنبھالنے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور ولی عہد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی اقدامات کے اگلے مرحلے کی نگرانی کریں۔ ان میں خطرات سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات شامل ہیں چاہے وہ سکیورٹی کے ڈھانچے میں ہوں یا وسیع تر معیشت میں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قوم کے تحفظ کے لیے ضروری ہے کہ قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی فرد کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔ شہریت کے معاملات کے مکمل جائزے کے ساتھ ساتھ تمام مناسب اور ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے موجودہ صورت حال کو حساس قرار دیتے ہوئے احساس ذمہ داری کے ساتھ قومی فرض پورا کرنے کی اہمیت بھی زور دیا۔ ان کے مطابق ’ریاست ایک مقدس امانت ہے جس کو کسی بھی صورت میں نظرانداز کرنا چاہیے نہ ہی اس پر سمجھوتہ ہونا چاہیے۔‘ بحرین کے حکام کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر لبنان میں متحرک ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے لیے سیل بنانے کا الزام ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروپ بیرون ملک کام کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور ایسے رابطوں اور سرگرمیوں کے لیے سہولت کار کے طور پر کام کیا جن کا مقصد ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنا، رہائشیوں کو خوفزدہ کرنا اور امن عامہ کو غیرمستحکم کرنا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments