امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جو معاہدہ کرنے جا رہے ہیں وہ اوباما دور میں ایران سے ہونے والے جوہری معاہدے سے بہتر ہو گا۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم جو معاہدہ ایران کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، وہ جوہری معاہدہ برائے ایران (جے سی پی او اے) سے کہیں بہتر ہوگا۔ ایران کا جوہری ہتھیار تک پہنچنا ہمارے زیرِ غور نئے معاہدے کے ساتھ نہ ہوگا اور نہ ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جو معاہدہ ایران کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں، وہ جوہری معاہدہ برائے ایران (جے سی پی او اے) سے کہیں بہتر ہوگا۔ اس کو عمومی طور پر ’ایران نیوکلیئر ڈیل‘ کہا جاتا ہے جسے اوباما اور جو بائیڈن نے ترتیب دیا تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ملک کی سلامتی کے حوالے سے کیے گئے بدترین معاہدوں میں سے ایک تھا، یہ دراصل جوہری ہتھیار تک پہنچنے کا ایک یقینی راستہ تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے حقیقت میں 1.7 ارب ڈالر نقد رقم، ایک بوئنگ 757 میں بھر کر ایران بھیجی، اس مقصد کے لیے واشنگٹن ڈی سی، ورجینیا اور میری لینڈ کے بینکوں سے رقم نکالی گئی۔ بینکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سے پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی ایران کو سیکڑوں ارب ڈالر ادا کیے گئے۔ اس معاہدے کو ختم نہ کرتا تو اسرائیل، مشرقِ وسطیٰ، امریکی فوجی اڈوں پر بھی جوہری ہتھیار استعمال ہو سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو وہ دنیا بھر کے لیے امن، تحفظ اور سلامتی کی ضمانت دے گا۔ یہ ایسا معاہدہ ہوگا جس پر پوری دنیا فخر کرے گی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی