International

ایران سے معاہدہ اب بھی ہو سکتا ہے: روبیو، ٹرمپ نے امیدیں دُھندلا دیں

ایران سے معاہدہ اب بھی ہو سکتا ہے: روبیو، ٹرمپ نے امیدیں دُھندلا دیں

امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کا معاہدہ پیر کو حتمی شکل اختیار کر سکتا ہے، تاہم دوسری جانب صدر ٹرمپ نے توقعات کو ماند کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ اور ایران آٹھ اپریل سے جنگ بندی پر عمل پیرا ہیں جبکہ ثالثی کرانے والے ممالک بات چیت کو کسی ممکنہ حل کی طرف لے جانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تاہم اس وقت صورت حال یہ ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھا ہوا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی جاری ہے۔ مارکو روبیو جو آج کل انڈیا کے دورے پر ہیں، نے دارالحکومت نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو میں ممکنہ معاہدے کے حوالے سے کہا کہ ’ہمیں لگتا تھا کہ شاید پچھلی رات کچھ پیش رفت ہو جائے یا پھر آج بھی ہو سکتی ہے تاہم میں اس سے بہت زیادہ توقعات وابستہ نہیں کروں گا۔‘ ان کے مطابق ’میرے خیال میں ہمارے پاس ایک مضبوط تجویز موجود ہے خصوصاً بحری آمد و رفت کی بحالی اور آبی گزرگاہوں کو کھولنے سے متعلق۔‘ امریکی وزیر خارجہ اور صدر کے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ ایک جانب صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’انہیں ایران کے ساتھ معاہدے کی کوئی جلدی نہیں اور انہوں نے مذاکرات کو اس ضمن میں ہدایات بھی دی ہیں۔‘ دوسری جانب واشنگٹن اور ایران نے معاہدے کی طرف پیش قدمی کے اشارے بھی دیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments