ایران نے منگل کو اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں سے حملہ کیا، امریکہ نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس دوران عراقی دھڑوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل پر ایرانی حملوں کے جواب میں شامل ہوا تو عراق اور خطے میں امریکی اڈے ہمارا نشانہ ہوں گے۔ ’’ اسلامی مزاحمت عراق‘‘ کے نام سے گروپ ، جس کا ایران کے ساتھ اتحاد ہے، نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ اگر امریکہ اسرائیل پر ایرانی حملوں کے جواب میں شامل ہوتا ہے یا اگر اسرائیل عراقی فضائی حدود استعمال کرتا ہے تو عراق اور خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ عراق میں امریکی سفیر الینا رومانوسکی نے اعلان کیا ہے کہ بغداد میں "ڈپلومیٹک سپورٹ کمپلیکس" پر منگل کی صبح "حملہ" کیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ رومانوسکی نے ’’ ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ گزشتہ رات بغداد میں ڈپلومیٹک سپورٹ کمپلیکس پر حملہ کیا گیا، یہ ایک امریکی سفارتی مرکز ہے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیل کی جواب دینے کی دھمکی اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے کہا ہے کہ اسرائیل منگل کی رات ایرانی میزائل حملے کا جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ جواب دینے کے وقت اور جگہ کا انتخاب ہم خود کریں ہے۔ امریکہ نے 2014 میں داعش سے لڑنے کے لیے قائم کیے گئے اتحاد کے ایک حصے کے طور پر عراق میں تقریباً 2500 فوجی اور پڑوسی ملک شام میں 900 فوجی تعینات کیے تھے۔ اس اتحاد میں دیگر ممالک بالخصوص فرانس اور برطانیہ کی افواج بھی شامل ہیں۔ ایران کے وفادار عراقی مسلح دھڑوں نے امریکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔ 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد کچھ دھڑوں نے عراق اور شام میں اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں امریکی افواج داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کے فریم ورک کے اندر موجود ہیں۔ واشنگٹن نے بار بار فضائی حملے شروع کر کے جواب دیا جس میں دونوں ممالک میں دھڑے کے ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔
Source: social media
برلن: گرفتار مشتبہ حملہ آور اسلام مخالف خیالات کا حامی ہے، جرمن وزیر داخلہ
روس کے شہر کازان میں 9/11 جیسا حملہ، تین عمارتوں پر ڈرون اٹیک
دمشق میں ایرانی سفارتخانے کے اہلکار کو دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا
ریاض میں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
یمن، حوثی باغیوں کی قیادت محفوظ علاقوں میں منتقل
برازیل میں مسافر بس کو خوفناک حادثہ،کم از کم 38 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، اخراجات کا بل ایوان نمائندگان میں منظور
نو مئی کے مظاہرے: پاکستانی فوجی عدالتوں نے 25 ملزمان کو دو سے 10 سال قید بامشقت کی سزائیں سنا دیں
شام اور مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے درمیان یو این امن مشن میں توسیع
پیغمبرِ اسلام کے خاکے: فرانس کی عدالت سے ٹیچر کے قتل کے مجرموں کو سزائیں
حکومت جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو سری لنکا آنے سے روکے: سول سوسائٹی
امریکہ نے شام کے نئے رہنما الشرع کی گرفتاری پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام ختم کر دیا
آئی ایم ایف کے سابق سربراہ کو کرپشن کے جرم میں ایک اور سزا
10 سال قبل لاپتا ہونیوالے ملائیشین طیارے کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا معاہدہ طے