International

ایران پر آج رات بھی حملے کر سکتے ہیں، ٹرمپ

ایران پر آج رات بھی حملے کر سکتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر گزشتہ رات شدید حملے کیے آج رات بھی حملے کر سکتے ہیں۔ انقرہ میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیساتھ جنگ بندی ختم ہوچکی ہے ایران کیساتھ ڈیل وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے گزشتہ روز ڈرونز اور راکٹوں سے بحری جہازوں پر حملہ کیا، ایران کا رویہ بہت برُا ہے انہوں نے وہی کیا جو 47سال سے کر رہے ہیں، میرا مقصد ایران میں رجیم چینج نہیں بلکہ ایٹمی ہتھیاروں سے روکنا تھا ایران میں رجیم چینج ہو چکی ہے ان کی قیادت کو ناک آؤٹ کر دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے47سال سے مشرق وسطیٰ کو ہراساں کرتا رہا ہے لیکن ایران اب مشرق وسطیٰ میں کسی کو تنگ نہیں کر سکے گا، ایرانی فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے ان کی نیوی اور فضائیہ سمیت سب کچھ ختم ہوچکا ہے ایران نے روزانہ کی بنیاد پر معاہدے کی خلاف ورزیاں کی ہیں ایران 47 سالوں سے لوگوں کو مار رہا ہے یہ جھوٹے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ ناکہ بندی 17 جون کو جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے ابتدائی معاہدے کے تحت ختم کی گئی تھی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’ہو سکتا ہے ہم ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر دیں۔‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’یہ صرف ایران کے لیے ہوگی، باقی تمام ممالک جو چاہیں کر سکیں گے۔‘ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران موقع ملنے پر سمندری بارودی سرنگیں بچھا سکتا ہے، تاہم امریکہ کے پاس ایسی سرنگوں کو صاف کرنے کے لیے مائن سویپرز موجود ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران بعض رکن ممالک نے خطے میں مائن سویپرز بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments