International

ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار ہوگیا، امریکی اخبار

ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار ہوگیا، امریکی اخبار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط سے دستبردار ہوگیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایران نے اپنی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کا محاصرہ ختم کرنے کی ضمانت دے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔ پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھیجی گئی نئی تجاویز میں جوہری پروگرام اور میزائل پروگرام پر بات چیت تاحال مؤخر ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر بات چیت کے بدلے امریکا کو ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنا ہوگی۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران اگلے ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے لیے بھی آمادہ ہوگیا ہے۔ ایرانی نائب وزیرِخارجہ نے ایران کی جانب سے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے پاکستان کو تجاویز بھیجنے کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔ واضح رہے اس سے قبل آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھی تھی ۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments