International

ایران نے ٹرمپ کو وائلن کی طرح بجایا ہے، سابق امریکی مشیر

ایران نے ٹرمپ کو وائلن کی طرح بجایا ہے، سابق امریکی مشیر

واشنگٹن (17 جون 2026): امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے ٹرمپ کو کسی وائلن کی طرح بجایا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق مشیر برائے قومی سلامتی امور جان بولٹن نے ایران تنازع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ تہران نے مذاکرات اور سفارتی چالوں کے ذریعے واشنگٹن کو اپنی مرضی کے مطابق کھیلنے پر مجبور کیا۔ جان بولٹن نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے بعض مواقع پر ایران کے ارادوں اور حکمتِ عملی کا درست اندازہ نہیں لگایا۔ ایسا لگتا ہے کہ ایران نے ٹرمپ کو کسی وائلن کی طرح بجایا ہے۔ سابق امریکی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ ایران برسوں سے پیچیدہ سفارتی حربے استعمال کرتا آیا ہے اور بین الاقوامی مذاکرات میں اپنے مقاصد کے حصول کے لیے صبر اور مستقل مزاجی سے کام لیتا ہے۔ جان بولٹن جو ایران کے سخت ناقد سمجھے جاتے ہیں، نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت نے وقت حاصل کرنے اور اپنے اسٹریٹجک مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے مذاکراتی عمل کو موثر انداز میں استعمال کیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments