International

ایران نے ممکنہ ڈیل کے لیے سلامتی کونسل کی مہر لازمی قرار دے دی

ایران نے ممکنہ ڈیل کے لیے سلامتی کونسل کی مہر لازمی قرار دے دی

بیجنگ (11 مئی ): ایران نے چین اور روس کی ضمانت کے ساتھ ساتھ ممکنہ امریکا معاہدہ سلامتی کونسل میں لے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایران نے عالمی سفارتی حلقوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے لیے نئی شرائط رکھی ہیں، چین میں ایرانی سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والی کسی بھی ڈیل میں بڑی عالمی طاقتوں کی ضمانت شامل ہونی چاہیے، جب کہ معاہدے کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی پیش کیا جانا چاہیے۔ ایرانی سفیر کے مطابق چین اور روس نہ صرف بااثر عالمی طاقتیں ہیں بلکہ خطے میں اپنے کردار کے باعث کسی بھی ممکنہ معاہدے کے ضامن بھی بن سکتے ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، اور فریقین کی جانب سے ثالث ملک پاکستان کے ذریعے تجاویز بھیجی جا رہی ہیں۔ ایرانی سفیر برائے چین عبدالرضا رحمانی فضلی نے اتوار کو ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا ’’چین اور روس دو بڑی اور بااثر طاقتیں ہیں، اور خلیج فارس کے خطے میں ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ چین کے تعلقات اور کردار کو دیکھتے ہوئے، بیجنگ کو کسی بھی معاہدے کے ضامن کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments