تہران (18 جون 2026): ایران نے امریکا کے ساتھ مفاہمتی دستاویز کا متن فارسی میں بھی لکھوانے پر زور دیا جس کی بہت خاص وجہ تھی۔ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے لیے مفاہمتی یادداشت کے جامع متن پر ایران اور امریکا دونوں کے صدور نے دور سے ڈیجیٹل دستخط کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں جنگ کے خاتمے سے متعلق یہ معاہدہ مکمل طور پر قانونی طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی دستاویز کا متن ایران کے زور دینے پر انگریزی کے ساتھ فارسی میں بھی تحریر کیا گیا۔ ایسا کیوں ہوا، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خاص وجہ بتا دی۔ تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مفاہمتی دستاویز کے متن پر دو زبانوں فارسی اور انگریزی میں دستخط کیے گئے۔ ہم نے زور دیا تھا کہ متن فارسی اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہونا چاہیے۔ اسماعیل بقائی نے بتایا کہ مفاہمتی دستاویز کا متن انگریزی کے ساتھ فارسی زبان میں لکھوانے کا مقصد یہ تھا کہ متن کے معنی تبدیل نہ ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انگریزی زبان کے بعض الفاظ کا من پسند ترجمہ کیا جا سکتا ہے، لیکن فارسی زبان کا نہیں۔ ہم نے مطلوبہ فارسی ترجمے پر بھی دستخط کیے ہیں، اور فارسی ترجمے پر دستخط کرنا ہماری شفافیت کی بلندی کو ظاہر کرتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع