امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سوئٹزر لینڈ سے واپس امریکا روانہ ہوگئے، انہوں نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ میں گزارے 36 گھنٹے بہت نتیجہ خیز رہے، ہم نے تبدیل شدہ اور مختلف مشرق وسطیٰ کی بنیاد رکھی ہے، اب اس پر کام جاری رکھنا ہوگا۔ ایک بیان میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران نے بہت عرصے بعد ہتھیاروں، جوہری پروگرام کے معائنہ کاروں کو آنے کی اجازت دی ہے۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ معائنہ کاروں کو داخلے کی اجازت بڑی بات ہے لیکن ہمیں دیکھنا ہے کہ معائنہ کرایا جاتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، ایران کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ہم نے ایسا طریقۂ کار قائم کرلیا ہے جس سے آبنائے ہرمز کھلی رہے گی۔ اب ایندھن کی قیمتیں مزید کم ہوتی رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقائی جنگ بندی یقینی بنانے کے لیے بھی مناسب نظام قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلیے ہم اتحادیوں، اسرائیلیوں، خلیجی ممالک سب کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع