International

ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کردی

ایران نے جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کردی

ایران نے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کی امریکی تجویز مسترد کر دی۔ ایرانی میڈیا کا ذرائع سے دعویٰ ہے کہ تجویز بدھ کو کسی دوسرے ملک کے ذریعے دی گئی تھی، تاہم ملک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ ادھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی قیادت میں علاقائی ممالک کی کوششوں کا حالیہ دور ختم ہو گیا، ایران اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملنے کے لیے تیار نہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ امریکا کے مطالبات قابل قبول نہیں، ایران نے جنگ بندی ثالثوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے لیے گزشتہ روز ایک اور انتہائی خوف ناک دن رہا، 3 طیارے مار گرائے گئے، 2 ہیلی کاپٹروں پر فائرنگ کی گئی۔ پاسداران انقلاب نے امریکا کا ایف تھرٹی فائیو طیارہ وسطی ایران میں مار گرانے کا دعویٰ کیا، تباہ طیارے کا پائلٹ ایران میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کیے جانے کی متضاد اطلاعات بھی ہیں۔ ایران نے امریکا کے اے 10 لڑاکا طیارے کو آبنائے ہرمز کے قریب مار گرایا، پائلٹ بچ نکلنےمیں کامیاب ہوا۔ امریکا کے ایف 15 طیارے کو بھی نشانہ بنایا گیا، جسے ریسکیو کرنے کے لیے آئے دو ہیلی کاپٹروں پر بھی حملے کیے گئے، یہ ہیلی کاپٹر پائلٹ کو ریسکیو کر کے لے جارہے تھے، فائرنگ سے ان ہیلی کاپٹروں کا عملہ زخمی ہوا تاہم یہ لینڈ کرگئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments