ایران نے فرانس اور برطانیہ کو آبنائے ہرمز میں کسی بھی آپریشن سے خبردار کر دیا۔ ایرانی نائب وزیر خارجہ نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ فرانسیسی اور برطانوی جنگی جہازوں کی موجودگی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائےہرمز کے اطراف جنگی بحری جہازوں کی تعیناتی بحران میں اضافہ کرتی ہے سمندری راستوں کا تحفظ طاقت کے مظاہرے سے ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز پر خودمختاری اور قانونی انتظامات طے کرنا ایران کا حق ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے ایرو اسپیس کمانڈر ماجد موسوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے میزائل اور ڈرونز خطے میں امریکی اہداف اور کسی بھی جارح دشمن کے بحری جہازوں کو تباہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے تمام اہم اہداف کو ‘لاک’ کر دیا گیا ہے اور ہماری افواج صرف اعلیٰ قیادت کے حکم کا انتظار کر رہی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا اور ایران اپنی معاشی اور دفاعی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا۔ دوسری جانب ایران کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی ممالک امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کو نافذ کریں گے، انہیں آبنائے ہرمز سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا نے کہا کہ جنگ میں دشمن اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا اور ایرانی نظام کے سیاسی توازن کو بھی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی میں اضافہ ہوا ہے، جس کا مظاہرہ آج بھی عوام کی سڑکوں پر موجودگی سے دیکھا جا سکتا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل اکرمی نیا کا کہنا تھا دشمن نے دیکھ لیا کہ وہ اس مزاحمت کو توڑنے میں ناکام رہا، اور آخرکار اسے جنگ بندی قبول کرنا پڑی۔ ترجمان ایرانی فوج نے یہ بھی کہا کہ امریکا سے جاری جنگ بندی کے دوران ایران نے اپنی فوجی قوت اور صلاحیتوں کو مزید مضبوط کیا، ممکنہ اہداف کی فہرست کو اپ ڈیٹ کیا اور اپنی دفاعی و جارحانہ پوزیشنوں کو مزید بہتر بنایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی