International

ایران نے بحرین، کویت اور اردن میں امریکی ٹھکانوں پر کیا حملہ، آبنائے ہرمز سے شروع ہوئی کشیدگی جنگ میں تبدیل!

ایران نے بحرین، کویت اور اردن میں امریکی ٹھکانوں پر کیا حملہ، آبنائے ہرمز سے شروع ہوئی کشیدگی جنگ میں تبدیل!

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ سے متعلق چل رہی بات چیت ٹھنڈے بستے میں جاتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ آبنائے ہرمز میں امریکی ہیلی کاپٹر اپاچے پر حملہ نے ایک بار پھر کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے، اور یہ کشیدگی اب جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ اپاچے مار گرائے جانے کے بعد امریکہ اور تہران کے درمیان ایک بار پھر حملے شروع ہو گئے ہیں۔ امریکہ نے جنگی طیاروں سے ایران کے قشم اور اصفہان سمیت تقریباً 8 شہروں پر ایئر اسٹرائیک کی۔ تہران نے بھی ان حملوں پر جوابی حملہ کر دیا ہے۔ آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین میں امریکہ کی پانچویں فلیٹ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے۔ ایران کے ذریعہ کویت اور اردن میں امریکی ٹھکانوں پر حملہ کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ کے ذریعہ ایرانی شہروں پر کیے گئے ایئر اسٹرائیک سے حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ قشم جزیرہ میں 6 دھماکے ہوئے ہیں، جبکہ سیریک جزیرہ پر پانی کے 2 پلانٹ تباہ ہو گئے ہیں۔ ہرمز خطہ میں بھی امریکی جنگی طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے اور جسک شہر، بوشہر، اصفہان میں بھی حملے ہوئے ہیں۔ بندر عباس میں کئی دھماکے ہوئے ہیں اور اہواز کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ اہواز خزستان خطہ کا شہر ہے، جسے آئل کیپٹل کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس درمیان خبر رساں ایجنسی سنہوا نے ایرانی میڈیا کے حوالہ سے بتایا ہے کہ 10 جون کی علی الصبح جنوبی ایران کے بندر عباس، قشم جزیرہ، سیریک کاؤنٹی اور جسک کاؤنٹی میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اور ایئر ڈیفنس سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے۔ سیریک، قشم جزیرہ اور جنوبی شہری میناب میں بھی 6 دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ ان سبھی علاقوں میں امریکی جنگی طیاروں نے حملے کیے ہیں۔ امریکہ کی اس کارروائی کے بعد ایران کی اسلامک ریوولوشنری گارڈ کورپس (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین، کویت اور اردن میں موجود امریکی فوجی ٹھکانوں پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل سے حملے کیے ہیں۔ کم از کم 4 بیلسٹک میزائلیں اور کئی ڈرون امریکی ٹھکانوں کی طرف داغے گئے۔ اس حملہ کے بعد پورے خلیجی خطہ میں ایئر ڈیفنس سسٹم فعال کر دیے گئے اور کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایران نے سب سے بڑا حملہ بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ ہیڈکوارٹر پر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ آئی آر جی سی کے مطابق مقامی وقت علی الصبح تقریباً 2.30 بجے ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میزائل امریکی فوجی اڈہ پر جا کر بھی گرا۔ حملہ کے عبد بحرین کی وزارت داخلہ کے ذریعہ پورے ملک میں سائرن بجنے کی جانکاری دی گئی۔ عام لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بحرین میں 16 سے زیادہ دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ حالانکہ امریکی فریق نے ابھی تک کسی بڑے نقصان کی تصدیق نہیں کی ہے۔ آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ کویت پر بھی ڈرون داغے گئے ہیں۔ اس حملہ میں علی السلیم ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ امریکی فضائیہ کا ایک اہم ٹھکانہ مانا جاتا ہے۔ حملہ کے بعد کویتی فوج نے بیان جاری کر کہا کہ اس کے ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کے ہوائی اہداف کو انٹرسپٹ کر رہے ہیں۔ کویت میں بھی کئی دھماکوں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ سرکاری ایجنسیوں نے لوگوں سے سیکورٹی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا ہے۔ ایران کا الزام ہے کہ کویت میں موجود امریکی ٹھکانوں کا استعمال اس کے خلاف فوجی مہموں کے لیے کیا جا رہا ہے۔ اس درمیان اردن کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران سے داغی گئی 5 میزائلوں کو مار گرایا ہے، جو اردن کے الازراق علاقہ کی طرف بڑھ رہی تھیں۔ فوجی افسران کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے سبھی میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ انٹرسپٹ کر لیا۔ حالانکہ اس کارروائی کے دوران میزائلوں کے کچھ ملبے اردن کی زمین پر گرے، لیکن کسی کے زخمی ہونے یا کسی طرح کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments