ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے جمعے کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوجی طیارے پڑوسی ممالک کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے ایران کی جانب پرواز کرتے ہیں تو انہیں ایران کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق جاری کردہ بیان میں ان اسرائیلی سرگرمیوں کو خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ ایران کی قومی سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں اور ایران ان کے جواب میں مناسب ردِعمل دینے کا حق رکھتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر امریکا اسرائیلی کارروائیوں کو روکنے یا کنٹرول کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ایران اپنی سلامتی کے خلاف کسی بھی قسم کے خطرے کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اپنے خلاف کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا اور ان خطرناک اقدامات کا جواب دینا اپنا جائز حق سمجھتا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع