تہران (11 فروری ): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے یہ بیان اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کا میزائل پروگرام ناقابل ڈیل ہے۔ گزشتہ ہفتے عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کسی اہم پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ تہران چاہتا ہے کہ مذاکرات صرف جوہری مسائل تک محدود رہیں لیکن امریکا اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور علاقائی اتحادوں کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دے رہا ہے۔ تہران سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ کے صحافی علی ہاشم نے بتایا کہ ایرانی کہہ رہے ہیں کہ ہم جوہری معاملے پر بات کرنے کیلیے تیار ہیں لیکن بیلسٹک میزائلوں پر نہیں، امریکہ کیلیے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔ امریکا اور ایران مذاکرات کے اگلے دور پر غور کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کے حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک طرف انہوں نے پہلے اس کو بہت اچھا قرار دیا تو دوسری طرف یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ایران امریکی مطالبات پورے نہیں کرتا تو فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو ثابت کرنے کیلیے تیار ہے لیکن وہ ناجائز مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع