International

ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

ایران نے اقوام متحدہ سے امریکا کے احتساب کا مطالبہ کر دیا

نیویارک(11 جولائی 2026): ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکا کے غیر قانونی اقدامات پر اس کا سخت احتساب کرے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے عالمی ادارے کو لکھے گئے ایک خط میں موقف اختیار کیا ہے کہ امریکا مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کو اس کے رویے اور اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔ ایرانی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے تمام غیر قانونی اقدامات کے باعث پیدا ہونے والے سیاسی اور قانونی نتائج کا بین الاقوامی طور پر مکمل ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کو امریکا کی غیر قانونی جارحیت روکنے کے لیے فوری، مؤثر اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہئیں، اور عالمی ادارے کو یہ بات یقینی بنانی چاہیے کہ امریکا اپنی تمام بین الاقوامی ذمہ داریوں اور کیے گئے وعدوں پر مکمل پاسداری کرے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments