ایران نے ایک بار پھر افزودہ یورینیم کے حوالے سے دوٹوک جواب دے دیا۔ ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے واضح پیغام دیا ہے کہ ایران اپنا افزودہ یورینیم کسی تیسرے ملک کے حوالے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو معاہدے تک پہنچنا مشکل ہے امریکا مذاکرات میں ہمیشہ ایک ناقابل اعتبار فریق رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام کیلئےطویل مدتی منصوبے پرکام کررہے قبل ازیں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا ملک ایٹمی ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا، خطے میں عدم استحکام کا ذمے دار اسرائیل ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا سے مذاکرات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران ذلت کے ساتھ سفارتکاری کے عمل میں شریک نہیں ہے۔ رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں دنیا کی سب سے مضبوط طاقت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مشکلات کا علم ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم لڑیں بھی اور یہ بھی سمجھیں کہ لڑائی کے بعد سب کچھ پہلے جیسا ہوگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ