ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک تجارتی جہاز پر قبضے کی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں مسلح ایرانی اہلکاروں کو کارگو شپ پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اسلامی انقلابی گارڈ کور کی جانب سے کی گئی، جن کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو تحویل میں لیا اور انہیں ایرانی ساحل کی جانب منتقل کر دیا۔ جاری کردہ ویڈیو میں نقاب پوش اور مسلح اہلکاروں کو جہاز کے کنارے پر چڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس حوالے سے پاسدارانِ بحریہ نے کہا تھا کہ بغیر اجازت ایم ایس سی فرانسسکا، ایپامینوڈس نے نیوی گیشن سسٹم میں خلل ڈالا، دونوں جہاز آبنائے ہرمز میں سیفٹی کو خطرے میں ڈالنے پر قبضے میں لیے گئے۔ یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں حالیہ دنوں میں ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی