International

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا

تہران (20 جون 2026): ایران نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان پر حملہ کرنے پر آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سینٹرل ملٹری کمانڈ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اس نے جنوبی لبنان پر اسرائیل کے حملوں پر آبنائے ہرمز کو بند کر دیا ہے اور انہیں امریکا کے ساتھ ایران کے معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈ کوارٹر نے ٹی وی کے ذریعے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری جہازوں کی آمد و رفت کیلیے بند کر دیا جائے گا، واضح رہے کہ یہ پہلا قدم دشمن کے وعدے کی خلاف ورزی کا جواب ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر جارحیت جاری رہی تو مزید اقدامات کی منصوبہ بندی کی جائے گی اور دشمن کو اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل پر مجبور کرنے کیلیے اٹھائے جائیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments