ایران میں پروازوں پر لگائی پابندی ہٹا لی گئی ہے جس کے بعد ایرانی فضائی حدود معمول پر آگئی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کا کہنا ہے کہ ایرانی ہوائی اڈوں پر آنے جانے والی پروازوں پر عائد پابندی ہٹا لی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے کچھ گھنٹوں قبل آنے جانے والی پروازوں کو تاحکم ثانی معطل کردیا تھا۔ خیال رہے کہ ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ بعدازاں امریکی صدر کی درخواست پر اسرائیل نے حملے روک دیے تھے۔ دوسری جانب ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں صہیونی حکومت کو دردناک جواب دے دیا گیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایرانی افواج نے لبنان پر اسرائیلی جارحیت کا جواب دے دیا جس کے بعد فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع