جنگ بندی اور مذاکرات کی باتوں کے دوران ایران کے پیٹرو کیمیکل پلانٹ پر حملہ کیا گیا، جنوبی پارس کے علاقے’عسلویہ‘ میں پیٹرو کیمیکل پلانٹ کے قریب دھماکے سنے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق کمپلیکس میں لگی آگ پر قابو پا لیاگیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ایران میں 24 گھنٹوں میں دوسری ایرانی پیٹروکیمیکل تنصیب پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں پارس پیٹروکیمیکل کمپنی متاثر نہیں ہوئی۔ اس سے پہلے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران میں پیٹروکیمیکل کی سب سے بڑی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، حملے سے وہاں 85 فیصد برآمدات رک گئی ہیں۔ اس سےپہلے بھی جب پارس گیس فیلڈ پر اسرائیل نے حملہ کیا تھا تو امریکی صدر ٹرمپ نے لاعلمی کا اظہار کیا تھا اور کہاتھاکہ اسرائیل نے ’غصّے میں‘ آ کر گیس فیلڈ پر شدید حملہ کردیا۔ اسرائیل کو دوبارہ وہاں حملہ نہ کرنے کا کہہ دیا ہے، نیتن یاہو نے بھی کہا تھا کہ ٹرمپ کی درخواست پر وہ فی الحال ایران کی گیس فیلڈ پر مزید حملے نہیں کریں گے۔ دوسری جانب تل ابیب میں اسرائیل کے مرکز میں متعدد علاقے دھماکوں سے لرز اُٹھے، اسرائیل میڈیا کے مطابق اسرائیل پر گزشتہ رات سے لبنان اور ایران سے متواتر حملے کیے گئے۔ مختلف سمتوں سے ہوئے حملوں کے باعث اسرائیلی دفاعی نظام ناکام ہو رہا ہے، اسرائیل کو انٹرسیپٹر لوڈ کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع