امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران نے معاہدہ مسترد کیا تو مزید سخت حملہ کریں گے، ضرورت پڑی تو 15 مقامات پر زمینی کارروائی کرسکتے ہیں۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نئی ایرانی حکومت کو سمجھدار ہونا چاہیے اور مجوزہ معاہدے پر رضامند ہوجانا چاہیے، صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ سے متعلق آنے والے دن فیصلہ کن ہوں گے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایران سے داغے میزائلوں کی تعداد میں کمی دیکھی، ایران کی فوج کو تباہ کردیا اب ملٹری سپلائی چین تباہ کررہے ہیں۔ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، دنیا کو آبنائے ہرمز کے لیے کام کرنا چاہیے، یہ صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس نے کہا کہ ایران میں 11 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے، ہم نے 150 سے زائد ایرانی بحری جہاز تباہ کردیے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے موبائل میزائل لانچر ابھی تک متحرک ہیں جنہیں نشانہ بنا رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع