International

ایران مخالف کارروائی میں ملوث خفیہ موساد اہلکار بیرونِ ملک مشن کے دوران ہلاک

ایران مخالف کارروائی میں ملوث خفیہ موساد اہلکار بیرونِ ملک مشن کے دوران ہلاک

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف ’آپریشن رورِنگ لائن‘ کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والا ایک ایجنٹ بیرونِ ملک مشن کے دوران ہلاک ہو گیا ہے، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اس کی شناخت صرف ’ایم‘ کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس خبر سے متعلق اسرائیلی نیوز چینل ’12 چینل پروڈکاسٹر‘ کا دعویٰ ہے کہ ’ایم‘ کی شناخت 50 سالہ ایریز شیمونی کے طور پر ہوئی ہے جو مئی 2023ء میں اٹلی کی جھیل میں کشتی الٹنے کے حادثے میں ہلاک ہو گیا تھا، اس واقعے میں اطالوی انٹیلی جنس کے 2 اہلکار اور کشتی کے کپتان کی اہلیہ بھی ہلاک ہوئی تھی۔ موساد کے سربراہ نے یادگاری تقریب میں کہا ہے کہ ’ایم‘ کی قیادت میں ہونے والی کارروائیوں نے ایران کے خلاف مہم میں نمایاں کامیابی دلائی جن میں تخلیقی حکمتِ عملی، چالاکی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شامل تھا۔ رپورٹس کے مطابق ایریز شیمونی نے موساد میں تقریباً 30 سال خدمات انجام دیں، اسے اسرائیل کے شہر اشکلون میں دفنایا گیا ہے، تدفین میں موساد کے اعلیٰ حکام نے خفیہ انداز میں شرکت کی تھی۔ واضح رہے کہ موساد کے ایجنٹ کی ہلاکت 2023ء میں ہوئی تھی جبکہ ایران کے خلاف اسرائیل نے امریکا کے ساتھ مل کر ’آپریشن رورِنگ لائن‘ 28 فروری 2026ء کو لانچ کیا تھا۔ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کیا گیا مشترکہ فوجی اقدام تھا جس کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام اور اندرونی صورتِ حال کے تناظر میں دباؤ بڑھانا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments