International

ایران کیخلاف کئی ہفتوں تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج

ایران کیخلاف کئی ہفتوں تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے تیار ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے خلاف آئندہ کئی ہفتوں تک فوجی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج لیفٹیننٹ کرنل نداو شوشانی کے مطابق اسرائیلی فوج کے پاس اہداف، اسلحہ اور افرادی قوت موجود ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مزید کارروائی کا فیصلہ سیاسی قیادت کرے گی۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ نصف مرحلے سے آگے بڑھ چکی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments